نواب ثنا اللہ خان زہری کا سردار عزت خان پندرانی سردار زادہ میر ممتاز نیچاری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے سردارعزت خان پندرانی اور سردارزادہ میر ممتاز نیچاری کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھے مبارکباد دی ہے اور نیک تمناں کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام پندرانی اور اقوام نیچاری نے ہمیشہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں سردار عزت خان پندرانی اور سردارزادہ میر ممتاز نیچاری نے اپنے علاقہ اور اپنے قوم کے لیے بہتر فیصلے کرکے پیپلزپارٹی کا انتخاب کیا ہیں دونوں نوجوان سردار عزت خان پندرانی اور میر ممتاز نیچاری کی اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ پیپلزپارٹی میں شامل نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔ اقوام زہری کے دیگر اقواموں سے بھی امید ہیکہ وہ بھی قلات میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائینگے۔ قلات کے عوام نے قوم پرست اور مذہب پرستانہ سیاست کو مسترد کرکے پیپلزپارٹی کا انتخاب کیا ہیں قلات کے عوام جوق در جوق پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ قلات کے عوام سے بھی یہی امید ہیکہ وہ پیپلزپارٹی کو آنے والے الیکشنز میں کامیاب کرینگے اگر اللہ نے موقع دیا تو قلات کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کرینگے اور انشا اللہ پیپلزپارٹی ہی قلات کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی۔ چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے مزید کہاہیکہ قلات میں گرینڈ شمولیتی جلسہ منعقد کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی قلات کے قائدین اور تمام ورکروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے گرینڈ شمولیتی جلسہ منعقدکرکے کامیاب بنایا میں امید کرتا ہو پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے دن رات محنت کرکیآنے والے الیکشن میں قلات سے پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے