قلات پولیس کی کارروائی، گیارہ سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس کی اہم اور کامیاب کارروائی گیارہ سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج منیر احمد شیخ کے خصوصی احکامات پر ایس پی قلات بابر مشتاق کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات میر فیصل رشید کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او قلات حبیب الرحمان بابئی، انسپکٹر عبدالقادر لانگو و ASHO نذیر احمد عمرانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کے اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 11 سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم عبدالواحد سکنہ چھپر قلات کو گرفتار کرلیا ملزم قلات پولیس کو Case FIR No.63/2012 u/s 324 QD 34 ppc of PS city Kalat میں مطلوب تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے