فلسطینی عوام پر جس طرح امریکہ اور اس کے حوارے ظلم وجبر کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ خلفا راشدین نے جس طرح اسلام کا جھنڈابلند کیا یہودیوں کی کوشش رہی کہ کسی طرح مسجد اقصی پر قبضہ ہو اس لیے آہستہ آہستہ یہودیوں نے مسجد اقصی پر قبضہ کرلیا امریکہ نے بھی ان کی حمایت کی امریکی صدر جب برسر اقتدار آیا تو یہودیوں نے جان بوجھ کر ایک یہودی کو بر سر اقتدار لایا تاکہ معیشت مضبوط ہو اس وقت دنیا میں 57اسلامی ممالک ہے جن کی نمائندگی او آئی سی نامی تنظیم کررہی ہے اسی طرح عرب 23ممالک کی نمائندگی عرب لیگ کررہی ہے اسی طرح ہمار ے پاس ایٹم بم تو موجود ہے لیکن فلسطین کے عوام پر جس طرح مظالم ڈھایے جارہے ہیں وہ قابل مذمت ہے اسی طرح کشمیر کی سرزمین پر بھی 75سالوں سے وہ پاکستان کی حمایت کررہے ہیں لیکن اب ہندوستان نے کشمیر کو بھارت میں ضم کردیا ہے لیکن کوئی بھی اس کے خلاف احتجاج کرنے والا نہیں فلسطینی عوام پر جس طرح امریکہ اور اس کے حوارے ظلم وجبر کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے اقوام متحدہ نے بھی اس کی مذمت کی جس طرح امریکہ نے عراق پر جوہری ہتھیاروں کے بہانے حملہ کیا لیکن بعد میں وہ غلط ثابت ہوا فلسطینی عوام اپنی جدو جہد جاری رکھے جمعیت علما اسلام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ ایسا ایٹم بم کس مقصد کیلئے کے مظلوم کشمیریوں کی مدد ہم نہ کرسکے جمعیت علما اسلام ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے