ساحلی علاقے ڈام روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی، ایک ماہیگیر جاں بحق7 زخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)ساحلی علاقے ڈام روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی، ایک ماہیگیر جاں بحق سات زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ضلع حب کے ساحلی علاقے ڈام روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ماہیگیر جاں بحق جس کی شناخت ابو سومرو ولد محمد صدیق سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔سندھ کے علاقے سجاول کا رہائشی تھا۔ جبکہ 6 ماہیگیر زخمی ہوگئے تمام ماہیگیر سندھ کے علاقے چوہڑ جمالی ضلع سجاول سے مچھلی کا شکار کرنے ڈام ائے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کر دیا گیا۔اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی اور زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے