جھل مگسی، پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں 2ملزمان گرفتار اسلحہ اور موٹرسائیکلیں بر آمد

جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی میں پو لیس نے مختلف کاروائیوں میں 2ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں بر آمد کر لیں۔ایس پی جھل مگسی اسرار احمد عمرانی کے احکامات پر ڈی ایس پی سرکل گنداواہ سومر خان جمالی کی زیر نگرانی کاروائی ملزم زبیر احمد ولدمحمد شعبان قوم لاشاری ساکن گاجان تحصیل گنداواہ ضلع جھل مگسی،جمیل احمد عرف مٹھل ولد جمہ خان قوم کھوسہ ساکن لنڈو تحصیل و ضلع جھل مگسی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1-1 ضرب ٹی ٹی پستول بمعہ 03 میگزین اور 15 دانہ گولیاں 02 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیں جبکہ پو لیس نے ایک اور کاروائی میں ایک عدد موٹرسائیکل CD70ماڈل 2019کو لاوارث جانکر ریر دفعہ 550ضابطہ فوجداری قبضہ میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے