اکبر بگٹی ایکسپریس چلانے کا پراسسز تھوڑا لمبا ہے ، بحال کرنے میں وقت لگ سکتاہے،وفاقی وزیر ریلوے
سبی(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تاڑر نے کہا ہے کہ اٹھارہ سال کے بعد ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ جو ریلوے سروس معطل تھا اسے اداروں اور عوام کی بھر پور کوششوں سے بحال کیاجارہا ہے جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ذاتی کوششں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا سبی میں سبی ہرنائی ریلوے ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی،چیف سیکرٹری بلوچستان،شکیل قادر،سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ،وزیر داخلہ کیپٹن (ر)زبیر جمالی،ڈی ایس ریلوے فرید احمد،ڈی آئی جی پولیس سبی ریجن ڈاکٹر فرحان زاہد،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خڈا رحیم میروانی،ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی سمیت علاقائی معتبرین و معززین کی بڑی تعداد موجود تھے۔وفاقی وزیر ریلوے نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ذاتی کوششوں اور عوام کے بے حد اسرار پر 25دسمبر سے کوئٹہ ٹو کراچی بولان میل جبکہ آئندہ چند روز میں سبی تا ہرنائی مال بردار ٹرین چلانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی ایکسپریس چلانے کا پراسسز تھوڑا لمبا ہے اس لئے اکبربگٹی ایکسپریس کو بحال کرنے میں وقت لگ سکتاہے انہوں نے کہا ہے کہ آج سے جو سفر شروع کیا ہے اس کو کسی صورت بھی بند ہونے نہیں دیں گے 18سال کا طویل عرصہ ضائع ہوا تھا ماضی میں جو کچھ ہوا ا اللہ نہ کریں کھبی ایسا وقت آیا بھی تو یہ ٹرین سروس بحال رہے گی وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی میں این ایل سی اور ایف سی بلوچستان اور علاقائی عوام کا بڑا تعاون رہا انہوں نے کہا کہ قدرت نے بلوچستان کو قدرتی معدنیات سے مالا مال کیا ہے اس سیکشن پر شاہرگ سے دوسرے صوبوں کے لئے نایاب کوئلے کی فراہمی سے ریلوے کی ان کم میں اضافہ ہوگا وہی صوبائی اور علاقائی میعشیت اچھے اثرات مرتب ہونگے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بلوچستان میں بند ٹرینوں کو چلا کر اس کی انکم اسی سیکشن پر خرچ کریں گے تاکہ ریلوے کی بحالی میں بہتری آسکے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ فی الحال سبی ہرنائی سیکشن پر ایک ٹرین چلائی جارہی ہے لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سبی ہرنائی سیکشن ٹرین کا ایک ریک نا کافی ہے بہت جلد دوسرا ریک بھی شروع کریں گے تاکہ عوام کو سستے سفر کی سہولیات میسر آسکیں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کوئٹہ ٹو چمن ریلوے سیکشن پر کام جاری ہے بہت جلد کام مکمل کیا جائے گا۔