وڈھ مسئلہ زمین کا نہیں بلکہ سیاسی مسئلہ ہے،ریاستی ادارے فریق بنی ہوئی ہیں،آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ وڈھ مسئلے پر ریاست اور اسکے ادارے فریق بنے ہوئے ہیں اور نگران حکومت نے حکومتی مشینری کا استعمال کیا ہے وڈھ کا مسئلہ زمین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ سیاسی مسئلہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا وڈھ میں 2013سے مسئلہ چلا رہے ہیں وہاں زمین کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ سردار اختر مینگل کے خلاف سازش کی جارہی ہے کہ انہیں آئندہ انتخابات میں دور رکھا جائے جب میں وفاقی وزیر تھا تو میں وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس گیا اور ان کے سامنے اس پورے مسئلے کو رکھا اور وزیر اعظم کو صاف الفاظ میں بتا دیا کہ وڈھ کا مسئلہ زمین کا تنازعہ نہیں بلکہ سیاسی مسئلہ ہے سردار اختر مینگل نے کبھی بھی مذاکرات کے راستے بند نہیں کیے جبکہ حکومت کبھی میر شفیق مینگل کو او ایس ڈی بنادیتے ہیں تو کبھی اسے اقتدار میں لانے کیلئے میدان میں چھوڑ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجاویز دی کہ وڈھ مسئلہ کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں دونوں فریقین کے بندے شامل کیے جائیں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا سردار اختر مینگل کے گھر کے قریب مخالف فریق نے اپنے مورچیں بنا دیے جس کو ہٹانے کے خلاف ہم نے پریس کانفرنس کیا تھا لیکن جان بوجھ کر سردار اختر مینگل کے خلاف مخالف فریق کو نگران حکومت سپورٹ کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سریاب سے سردار عطا اللہ مینگل کے نام سے ایک ڈیجیٹل لائبریری بنانا چاہتا تھا اس کیلئے مجھے بہت پریشان کیا گیا کہ کسی طرح ہو ڈیجیٹل لائبریری نہ بن سکے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نہیں چاہتے کہ وڈھ کا مسئلہ حل ہو انہوں نے کہا بلوچستان کے قدرتی معدنیات پر بلوچستان نیشنل پارٹی کاموقف روز روشن کی طرح عیاں ہیں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہم نے کوشش کی ہمارے دور حکومت میں 500کے قریب لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں ایوب سٹیڈیم میں جان بوجھ کر نگران حکومت نے جلسے میں روکاوٹیں ڈالی تاہم ہم نے جلسہ کردیا 30اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہے ہم وہاں بھی اپنی بات کریں گے نگران حکومت اپنا شوق پورا کریں ہم اپنا احتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے