وندرڈیم متاثرین میں معاوضوں کی شفاف طریقے سے ادائیگی شروع
حب(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی خصوصی ہدایت پر وندرڈیم متاثرین میں معاوضوں کی شفاف طریقے سے ادائیگی شروع کردی گئی ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر وندرڈیم ناصر مجید اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالجبار زہری نے اس ضمن میں نگران حکومت بلوچستان کے احکامات پر فوری عملدرآمد کیلئے لسبیلہ اور ضلع حب کے انتظامی افسران سے رابطے اورمعاوضوں کی ادائیگی کے عمل کا آغاز کردیا ہے ڈپٹی ہراجیکٹ ڈائریکٹر وندرڈیم عبدالجبارزیری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت وندرڈیم آبپاشی کا اہم منصوبہ ہے 12 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد حاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے قبل متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی بلاتاخیر شروع کرنے کیلئے نگران وزیراعلی نے احکامات جاری کئے اورکمانڈایریا سے متعلق نگران حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم ٹیکنیکل کمیٹی وندرڈیم سائٹ کاوزٹ کرچکی ہے مقامی زمینداروں کی مشاوت سے پراجیکٹ کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ابتک 5کروڑ روپے متاثرین میں معاوضے تقسیم کئے جاچکے ہیں ویریفیکیشن کا عمل مکمل ہوتے ہی دیگر متاثرین میں مزیدچار کروڑ روپے انتظامیہ کے زیرنگرانی چیکوں کی ادائیگی شروع کی جائیگی۔ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ نگران حکومت بلوچستان اورچیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر تیزی سے عملدرآمد کرانے اورمتاثرین میں شفاف طریقے سے معاوضوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرانے میں کمشنر قلات ڈویژن خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ وندر ڈیم کا کمانڈایریا گندم کپاس کی کاشت کیلئے زرخیز ترین سائٹ ہے ڈیم کی تعمیر کے بعدعلاقے میں زیر زمین وائٹرٹیبل بلند ہونے کیساتھ زرعی اورآبنوشی سیکٹر کو فروغ حاصل ہوگا ڈپٹی ڈائریکٹر وندرڈیم پراجیکٹ نے بتایا کہ منصوبہ چار سال کی قلیل مدت میں 2024 کو مکمل ہو گا محکمہ آبپاشی بلوچستان اس منصوبے پر عملدرآمد کر رہا ہے۔منصوبے پر مالی سال 20-2019 میں کام کاآغاز کیا گیا منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 10 ہزار ایکڑ سے زائد بنجر اراضی قابل کاشت ہوگی۔وندر ڈیم کا کیچمنٹ ایریا کے بارے میں بتایا کہ 919 مربع کلومیٹر ہر مشتمل ہے21 کلومیٹر مین کینال اور 16 کلومیٹر کی 4 برانچوں کے ذریعے اراضیات کو سیراب کیا جائیگا۔