عمران خان کا ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کیلیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم نے ہر ہفتہ کے روز اپنے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا، جس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے واٹس ایپ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی۔

نئی درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہر ہفتہ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے۔ حقیقی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے۔
واضح رہے کہ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث نئی درخواست پرتاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے