سردار سربلند خان جوگیزئی سے پارٹی عہدیداروں و رہنماؤں کی ملاقات،کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے پارٹی عہدیداروں و رہنماؤں کی ملاقات،کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کوپاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کی صدر جہانگیر بلوچ، نائب صدر قیصر بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خلیل سمالانی، فنانس سیکرٹری عمران لانگو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور اور کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر، علماء ونگ کے صدر مولوی جمال کاکڑ اور کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر میر بابل بنگلزئی ودیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے