حمزہ شہباز شریف سے سیدال خان ناصر کی ملاقات،ملک بالخصوص بلو چستان کی سیاسی صورتحال،پارٹی امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سابق جنرل سیکر ٹری وسابق وزیراعلی بلوچستان کے مشیر سیدال خان ناصر نے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ملاقات میں ملک بالخصوص بلو چستان کی سیاسی صورتحال،پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے بلو چستان سے پارٹی کارکنوں نے لاہور پہنچ کر ثابت کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف عوامی لیڈر ہیں جس پر مسلم لیگ (ن) بلو چستان کی قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آنے والے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو موقع دیا تو ملک کو 2017کی طرح معاشی، جمہوری،تر قی وخوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔ملاقات میں سیدال خان ناصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت ملک کے مسائل حل کر نے کی قابلیت رکھتے ہیں پاکستان میں موجود تمام مسائل میاں نواز شریف کے ذہن میں موجود ہیں جن کو مد نظر رکھ کر انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی آمد عوام کے لئے خوشحالی کا پیغام ہے، نوازشریف کا آنا پاکستان کے لئے نئے عروج،خوشحالی اور ترقی کی نوید لیکر آرہا ہے، نئی امید کے ساتھ نوازشریف پاکستان واپس آئے ہیں، پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے