تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے اور نہ ہی مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں، زمرک خان اچکزئی

قلعہ عبداللہ (ڈیلی گرین گوادر)گورنمنٹ ہائی سکول پیرعلیزئی قلعہ عبداللہ کے سوسال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر عطا اللہ نے کی اس موقع پر تقریب میں علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماں اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب سے سابق صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احمد خان مندوخیل، ڈویژنل ڈائریکٹر سید عبدالکلیم، ملک فرید خان اچکزئی، ہیڈ ماسٹر عطا اللہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سید آمین اللہ آغا، حاجی ولی محمد خان،چوہدری عبدالکریم، محمد آصف اور محمد اکبر ایوبی نے خطاب کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں محمد زاہد نے سرانجام دیئے،پروگرام میں سکول کے استاد محمد آصف کے کتاب ” بنیاد تعلیم کے سو سال” کی رونمائی بھی کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر زمرک خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ یعنی بنیاد ہے دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ تعلیم ہی وجہ سے ہیں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے اور نہ ہی مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں تعلیم ہی نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئے ایجادات ممکن ہوئے ہیں اس لئے ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم تعلیم کو توجہ دیں تعلیم کے ذریعے سے ہم دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں آج اگر دیکھا جائے تو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم کو توجہ دیکر ہر میدان میں کامیابی حاصل کی، مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو بھر پور توجہ دینا ہوگا انہی اداروں پر توجہ دیکر ہی ہم اپنے بچوں کو مستقبل کے چلنجز کے لئے تیار کرسکتے ہیں مقررین نے کہا کہ اگر ہم نے ماضی کی غفلت اور کوتاہیوں کا ازالہ نہ کیا تو تاریخ ہمیں مزید معاف نہیں کرے گی تعلیم لوگوں کو شعور دیتی ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے ابھی تک صحیح معنوں میں تعلیمی اداروں کو توجہ نہیں دی ہے قبائلی عداوتوں اور دیگر مسائل نے بھی اس میں آڑے آئے ہیں تقریب کے آخر میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر شرکا میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے