امت کے لئے سب سے بڑا چیلنج غزہ میں اسرائیلی قتل عام روکنا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ امت کے لئے سب سے بڑا چیلنج غزہ میں اسرائیلی قتل عام روکنا ہے،شہر پر20روز سے بارود کی بارش ہورہی ہے، فلسطین کے بچے، مائیں، بہنیں، بیٹیاں پکار رہی ہیں، جنھیں صہیونی ظلم سے بچانا حضورؐ سے محبت کا تقاضا ہے۔ افسوس کہ امت کے حکمران سو رہے ہیں، منبرومحراب کو مورچہ بنانا ہوگا۔نگرانوں کی نگرانی کرنے والے نگرانوں سے الیکشن کے بجائے بہت سے سابقہ ادورے کام کو مکمل ومفادات کے کام کر وارہے ہیں۔بلوچستان کے بنیادی حقوق،منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن،قرضوں،مہنگائی،بدعنوانی وبدامنی میں کم کی بات کوئی نہیں کر رہا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 193فیصد اضافہ کو عوام پر ظلم کی انتہا قرار دیتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نگران حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پالیسی معاملات پر فیصلے کرے، اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا، حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی بجائے عوام کے مفادات کو تحفظ دے، لوگوں میں سکت نہیں کہ وہ بجلی، گیس کے بل ادا کر سکیں اور اس کے بعد اپنے بچوں کا پیٹ پالیں۔ مہنگائی سے ہر امیر اور غریب شخص پریشان ہے، خودکشیاں بڑھ رہی ہیں، لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ اہل اور ایماندار قیادت ہی ملک کو خوشحالی اور ترقی دے سکتی ہے اور عقیدہ ختم نبوت کو مکمل تحفظ فراہم کر کے دین کے ابدی اور لافانی پیغام کو پوری دنیا میں عام کر سکتی ہے قوم آزمائے ہوئے لوگوں اور پارٹیوں کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ فتنہ قادیانیت دین اسلام کے خلاف عالمی سازش اسے امریکا، اسرائیل اور بھارتی تکون کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ،اسلامی نظام کے قیام،ظلم،بدعنوانی،ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے ہم قادیانیت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر بانی ئجماعت اسلامی مفکر اسلام مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودی ؒاور دیگر علما اکرام کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسرائیلی ظلم کو امریکا کی سو فیصد حمایت حاصل ہے، واشنگٹن اسے تھپکی دے رہا ہے اور مسلسل اسلحہ بھی پہنچا رہا ہے۔ اسرائیلی مظالم کو حاصل امریکی سرپرستی کے خلاف جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے سامنے غزہ مارچ کرے گی۔عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ حق کا ساتھ دے۔ فلسطینیوں کے پاس جدوجہد اور مزاحمت کے علاوہ اور کوئی راستہ نہ تھا، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں سے لاکھوں فلسطینیوں کو دربدر کیا، بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا گیا۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو نہ روکا گیا تو اس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔ پونے دوارب مسلمان بے چین ہیں، اسلامی ممالک کے حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں، متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں، بیانات اور قراردادوں سے فلسطین آزاد ہو گا نہ وہاں مظالم رکیں گے عالمی برادری غزہ میں فی الفور جنگ بندی کرائے، وہاں خوراک اور ادویات بھیجی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے