کوئٹہ میں نئی گیس پائپ لائنیں بچھانے کے بعدبھی گیس پریشرکا بحال نہ ہونا باعث تشویش ہے،حاجی آغا گل خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی نے سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سردیوں کی آمد سے قبل مختلف اضلاع اور خاص کر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل نے صارفین کو آن لیا ہے جو مایوس کن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ میں نئی گیس پائپ لائنیں بچھانے کے بعد صورتحال میں بہتری کا راگ الاپا جارہا تھا مگر اب تو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے جن میں سیٹیلائٹ ٹاؤن،پشتون آباد،خروٹ آباد،سریاب روڈ اور دیگر شامل ہیں میں صارفین کو گیس کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہر سال سردیوں میں نا صرف گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل گھمبیر ہو جاتے ہیں بلکہ بلوں میں نے نئے چارجز بھی شامل کر دئیے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گیس کمپنی صارفین کو گیس کی سپلائی میں ناکام نظر آ رہی ہے ان کی تمام تر توجہ بلوں کی وصولی اور نت نئے چارجز کو بلوں میں شامل کرنے پر مرکوز ہے بلکہ عدالت کی جانب سے غیر قانونی قرار دئیے جانے والے پی یو جی/سلو میٹر چارجز اور آدر چارجز کی مد میں بقایہ جات بھی بدستور بلوں میں بھیجے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشین،قلعہ عبداللہ،زیارت،قلات،مستونگ،منگوچر و دیگر میں بھی صارفین مشکلات سے دو چار ہیں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کمپنی کے حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ شدید سردی میں عوام امسال بھی گیس کی نعمت سے محروم نہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے