کشمیر پر بھارتی قبضے کے حوالے سے یوم سیاہ ریلی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ بلیک ڈے ریلی کی قیادت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کشمیر پر بھارتی قبضے کے حوالے سے یوم سیاہ ریلی جمعہ کے روز زرغون روڈ گورنر ہاس کوئٹہ سے شروع ہوئی اور شہید فیاض سنبل چوک پر اختتام پذیر ہوئی گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ بلیک ڈے کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کر رہے تھے. ریلی میں نگران صوبائی وزرا، اور صوبائی مشیر سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ آج ہم کشمیر پر بھارتی قبضے کے حوالے یوم سیاہ منا رہے ہیں جس میں ہم شہر شہر جلوس، جلسہ اور ریلی کے ذریعے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بلیک ڈے منانے مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانا ہے. ہم کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کی محکوم اقوام اور مظلوم طبقات پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر ذمہ وار فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے. لہذا ضروری ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ کشمیر کے مسئلہ کی جانب مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو انکے حق میں ہموار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے