نگران وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر صوبے میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی تیاریاں مکمل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر صوبے میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے حکام کے مطابق بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سینار اسپتال، شیخ زید اسپتال، اکرم اسپتال اور ساجد اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بوتھ قائم کردئیے گئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے رہائشی افراد کا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہوگا اور بلوچستان کے شہری ہیلتھ کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8500 پر سینڈ کرکے با آسانی رجسٹر ہوسکتے ہیں نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں نگران حکومت کے قیام کے ساتھ ہی محکمہ صحت کو اس ضمن میں زیر التوا امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی الحمدللہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ سے متعلق تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور بہت جلد ہیلتھ کارڈ کا اجرا شروع ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے