میجر جنرل کامران احمد آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر بڑی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے میجر جنرل کامران احمد کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کی سمری پر تعیناتی کی منظوری دی، وزارت دفاع نے وزیراعظم سے منظوری حاصل کرنے کے بعد سمری کابینہ کو ارسال کی، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے میجر جنرل کامران احمد کی تعیناتی کی رضامندی حاصل کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے