لاہور میں فائرنگ سے 4 افراد قتل، بچے سمیت 2 افراد زخمی
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ چوہنگ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان سے گئے جبکہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
مقتولین میں 3 بھائی اور ایک کزن شامل ہے، مرنے والوں کی شناخت علی حسنین، غلام مصطفٰی، غلام مرتضی اور ملک خادم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، 12سالہ لڑکا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقے چوہنگ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے، سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔