عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے ساتھ ہونے چاہئیں : وکٹوریا نولینڈ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے ساتھ اور پاکستانی قوانین کے مطابق ہونے چاہئیں۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اہل افغانیوں کی امریکہ روانگی کو محفوظ بنانے اور اسرائیل و حماس میں جاری کشیدگی پر بھی بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے