سراوان ہاوس میں آج محفل حسن قرات ہوگی بلوچستان کے نامور قاری صاحبان شریک ہوں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سراوان ہاوس میں آج محفل حسن قرات ہوگی جس میں بلوچستان کے نامور قاری صاحبان شریک ہوں گے۔ ترجمان سراوان ہاوس کے مطابق سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی میزبانی میں آج بروز ہفتہ 28 اکتوبر کو دوپہر تین بجے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں روح پرور محفل حسن قرات کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں شرکت کیلئے بلوچستان کے نامور قرا کو مدعو کیا گیا ہے جن میں قاری محمد جہانگیر کاکڑ، قاری حبیب الرحمن، قاری عبدالخالق رحیمی، قاری عبدالواہاب انشینی، قاری محمد طاہر، سید انوارالحسن ہاشمی، سید سجاد زمانی، سید وجاہت رضا علی، قاری محمد سہیل احمد ترین، قاری عبدالغفور محمود، قاری عبدالرحمن عابد، قاری محمد اسماعیل سعید، قاری محمد زبیر قریشی، قاری اسد اللہ، قاری ذکریا، قاری مذمل، قاری محمد ابراہیم کاسی و دیگر شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق محفل حسن قرات کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغا ز شام چار بجے کیا جائیگا جو بغیر کسی وقفہ کے شام سات بجے تک جاری رہے گی، بعدازاں دعاء کی اور شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق محفل حسن قرات میں شرکت کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے