جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جمعہ کو بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جمعہ مبارک کو بھی اپنے جائز اور منظور شدہ مطالبات کے لئے جامعہ بلوچستان کے ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رہا اور آفیسران و ملازمین کی طرف سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری ریا اور مطالبات کے حق میں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ ھوا۔مظاہرہ سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ،، شاھ علی بگٹی،نذیر احمد لہڑی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ سید محبوب شاھ، حافظ عبدالقیوم، اسحاق پرکانی نے خطاب کیا، تلاوت پاک کی سعادت حافظ عبدالمنان کو حاصل ھوا۔ مقررین نے کہاکہ جامعہ بلوچستان جیسا اہم ادارہ تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت اور تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا خصوصا ادارے کی سربراہ کی بنیادی ذمہ داری ھوتی ہے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرے، انہوں نیکہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پہلی ترجیح مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ہیں لیکن مذاکرات کو کامیاب بنانے میں ادارے کی سربراہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ا۔مقررین نے کہاکہ جامعہ بلوچستان کے تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو انکی مکمل تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہیں اور انہیں اس سال اضافہ شدہ 35 فیصد اور ہاوس ریکوزیشن سے پچھلے دو سالوں سے محروم رکھا گیا، مقررین نے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان اپنے ریسرچ سینٹرز کی مالی معاونت کرے تاکہ تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں سمیت اضافہ شدہ 35 فیصد اور ہاوس ریکوزیشن کی ادائیگی ممکن بنایا جا سکے۔اعلان کیا کہ ریسرچ سینٹرز کی مکمل تنخواہ بشمول ہاوس ریکوزیشن کی ادائیگی ممکن بنایا جا سکے۔مظاہرین نے کہاکہ بروز سوموار کو بھی ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رکھا جائے گا اور،تمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے منظور شدہ مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے