بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارت کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے، 27 اکتوبر کا دن آزاد کشمیر کی تاریخ میں انتہائی اہم مقام رکھتا ہے،27 اکتوبر 1947 کو کشمیری عوام نے اپنی لازوال قربانیوں سے آزاد جموں و کشمیر حکومت کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر عہد تجدید کا دن ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے بھارتی سازشیں اور ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز اور جھوٹے مقابلوں میں شہید کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور بھارت کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تمام سفاکانہ اقدامات کو بے نقاب کیا اور آئندہ بھی کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لاتا رہے گا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز میں اٹھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی تحریک حق خود ارادیت کی حمایت کی آوازہر فورم پر کی جائے گی۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ اقدامات سے متعلق ڈوزیئر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال کا عالمی دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ عالمی برادری حق خودارادیت سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ہم کشمیر کی آزادی کے لئے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو اور بھی مضبوط اور بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے لانے کے لئے اقدامات کرے گی اور کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے