ملک کے مسائل کا واحد حل صاف و شفاف غیرجانبدارانہ انتخابات میں ہے،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

تربت(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ ملک کے مسائل کا واحد حل صاف و شفاف غیرجانبدارانہ انتخابات میں ہے ایک مخصوص عوام دشمن ٹولہ جو ہر وقت اپنے ذاتی و گروہی مفادات کے حصول کے لیے ریاستی اداروں کا استعمال کرکے عوام کے مینڈیٹ پر قدغن لگاکر کرپشن اقربا پروری اور لوٹ مار کا بازار گرم کرکے قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرتے ہیں وہ آج بھی عوام کو یہی تاثر دے رہے ہیں کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ایسا ہی ہوگا جو ان کی خام خیالی اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ سیاسی عمل میں الیکشن کے بعد یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ الیکشن میں کس کو کامیابی اور ناکامی ہوئی ہے لیکن یہ ٹولہ الیکشن سے قبل اپنی شکست تسلیم کرچکا ہے اور چور دروازے سے ایک بار پھر انٹری لگانے کے چکر میں ہیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار یہی ٹولہ ہے جو اپنے گروہی مفادات کے لیے بلوچستان کے عوام کو آگ اور خون میں دھکیل دیا آج بلوچستان میں جو صورتحال ہے اسی ٹولیکا پیدا کردہ ہے بلوچستان کے عوام کو ان چہروں کا ادراک ہوچکا ہے اب ان کے لیے راستہ اور گنجائش نہیں ہے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بہمن تربت کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت واجہ محمد حسین کی پارٹی کی پالیسی اور قیادت پر اعتماد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بلوچستان کے مجموعی عوام نیشنل پارٹی کو ہی بلوچستان کے دکھ درد کا مداوا تصور کرتے ہیں اور عوام کا فیصلہ آچکا ہے مخالفین کے لیے تمام راستے بند ہیں جو شدید بے چینی سے دوچار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہمن اور آبسر میں محمد حسین اور فیض محمد کی شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے تعلیمی ادارے بی آر سی، گرلز کالج، تربت یونیورسٹی، میڈیکل کالج ایلمنٹری کالج اور بیشتر ھائی اسکولز نیشنل پارٹی نے بنائے، نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ھے۔ انہوں نے کہا بارڈر بلوچ قوم کا ھے بارڈر کاروبار ھمارے روزگار ھے۔ بارڈر بندش سے ھمارے لوگ بھوکے مر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے باعث تقریبا 50 اسپیشلسٹ ڈاکٹر ز تربت میں ڈیوٹی سر انجام دے رئے ھیں نیشنل پارٹی کو موقع ملا تو ھسپتالوں کو بہتر سہولیات دیکر عوام کو انکے شہر میں علاج کی تمام سہولتیں دین گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ایک بھی اسکیم مکمل نہیں ھوا ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نظر ھوئے۔ تربت پسنی روڑ کاغذاتوں میں مکمل ھے لیکن زمین پر کام کا وجود تک نہیں ھے۔ نیشنل پارٹی عوام کو شہر میں لوکل ٹرانسپورٹ نظام، ہاسنگ کی سہولیات فراھم کریں گے۔ اجلاس سے مرکزی کمیٹی کے رکن ابولحسن، ضلعی صدر مشکور بلوچ، مرکزی کمیٹی کے اراکین نثار احمد بزنجو، ڈاکٹر نور، محد آصف، چیرمین اکبر نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر فیض محمد، محمد حسین، حاجی حسن، شبیر احمد، شعیب احمد، زوہیب احمد، جنید احمد، عثمان، عبدالباسط۔محمد ابراہیم، جہانزیب، فراز، ارسلان، عبدالعزیز، برکت علی، نعیم، عبدالوہاب، زید واحد، شہاب، سمیر، عبدالوہاب دوست، شے حق، زاہد۔ حاصل خان، الہی بخش، محمد نسیم اور انکے سینکڑوں ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ھورہا ھے روزانہ سینکڑوں افراد شمولیت اختیار کررے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ تربت میں تعلیمی اداروں اور مساجدوں کی زمینوں پر لینڈ مافیا نے قبضہ کیا ھے اس وقت قبرستان کے لئے بھی زمین نہیں ھے۔ اقتدار میں آکر ٹوکن سسٹم کا خاتمہ کریں گے۔ بارڈر کاروبار میں برابری کی بنیاد پر کاروبار مواقع دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے