کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کو پرامن اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، شریف اللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کو پرامن اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے تعینات ریٹرنگ آفسران کی ٹریننگ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کا بنیادی مقصد انتخابی عمل اور اس متعلقہ قوانین پر عبور حاصل کرنا ہے تاکہ انتخابات کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے طے کئے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ہم سب کی آئینی ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ بعدازاں تمام ریٹرنگ آفسران کو ایک روزہ تربیت دی گئی۔ جس میں انتخابی قوانین، لوکل گورنمنٹ سسٹم، ریٹرنگ آفسران اور انتخابی عملے کی قانونی اور آئینی ذمہ داریوں کا احاطہ کیا گیا. اس ایک روزہ تربیت میں وسیم احمد ڈائریکڑ الیکشن اور نعیم احمد ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے ٹرینر کے فرائض سرانجام دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے