کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ سے ٹریفک اہلکار شدید زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے علاقہ لنک بادینی کراس کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ٹریفک پولیس اہلکار محمد اسماعیل شدید زخمی ہوئے جسے ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہیمحمد اسماعیل کو ٹانگ سینے اور کمر میں 4 گولیاں لگی جبکہ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے