پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی خان محمد بڑیچ نے چلتن ٹاؤن کمیٹی کااجلاس 28 اکتوبر کوطلب کر لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سربراہ چلتن ٹاون کمیٹی حاجی خان محمد بڑیچ نے چلتن ٹاؤن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس 27 کی بجائے 28 اکتوبر بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا۔ چلتن ٹاؤن کمیٹی کے تمام اراکین، چلتن ٹاون میں واقع تمام پارٹی یونٹ صدور و جنرل سیکرٹریز، عہدیداران اور بلدیاتی انتخابات میں چلتن ٹاون سے حصہ لینے والے خواہش مند امیدواران سے وقت مقررہ پر اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔