نو منتخب سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق عنقریب اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گی،دردانہ صدیقی
لاہور (ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خواتین اراکین جماعت اسلامی کی رائے شماری کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر حمیرا طارق کو سیشن 2024_26 کے لیے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے-نو منتخب سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق عنقریب اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گی۔
سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی دردانہ صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالٰی ڈاکٹر حمیرا طارق کو استقامت عطا فرمائے۔اور ذمہ داری کی احسن ادائیگی میں ان کا معاون و مددگار بن جائے،دردانہ صدیقی نے اپنے دعا ئیہ پیغام میں مذید کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر حمیرا طارق کے لئے ذمہ داری کی ادائیگی آسان فرمادے اور ان کے حق میں حجت بنائےڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،امور خارجہ ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی صدر لاہور عظمی عمران نے نومنتخب قیمہ جماعت اسلامی ڈاکٹرحمیراطارق کے لیے خصوصی دعاکی اللہ ان کےایمان واعمال میں استقامت اور ان کی قیادت تحریک کےلیے مضبوطی وکمال وعروج کاباعث ہو ۔