نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنیوالے ملزمان گرفتار

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کے علاقے سعید آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بلوچستان سے کراچی منتقلی میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دیگراقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ان کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ ملزمان گاڑی کراچی منتقلی کے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، ابتدائی تفتیش میں کئی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم پنجاب اور خیبر پختونخواء میں بھی کئی گاڑیاں منتقل کرچکے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے