میر دانش لانگو سے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی ملاقات، انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی مشیربرائے ایری گیشن میر دانش لانگو سے گزشتہ روزنگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے یہاں ان سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس دوران انہوں نے صوبے میں صاف وشفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بااہمی بات چیت میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صاف وشفاف انتخابات کی آئینی زمہ داری کو حسن طریقے سے پائے تکمیل کو پہنچایا جائے گا۔انھوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت محدود مدت کے باوجود نگران وزیر اعلی بلوچستان میر مردان خان ڈومکی کی قیادت میں صوبے کی تعمیر وترقی اور عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کے لیے نیک نیتی اور عزم کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات سے عوام ضرور مستفید ہونگے۔