محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی تعیناتی سے متعلق کیس،ہائیرایجوکیشن کمیشن کے حکام طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس جناب جسٹس محمدکامران خان ملاخیل اور جسٹس جناب جسٹس اقبال احمد کاسی پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے حکام کوآئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ گزشتہ روز ڈویژنل بینچ کے روبرو سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کے ذریعے ہونیوالی محکمہ تعلیم کی بھرتیوں سے متعلق سماعت ہوئی۔سماعت میں نگران صوبائی وزراء قادر بخش بلوچ، امان اللہ کنرانی،ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی ایڈووکیٹ، محکمہ تعلیم سمیت دیگر موجود تھے۔سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی،عدالت عالیہ نے محکمہ تعلیم میں 9ہزار آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے حکام کو طلب کرلیا۔بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے