طوفان اقصیٰ کانفرنس اسرائیل اور امریکہ سے بغاوت کا نام ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کچلاک (ڈیلی گرین گوادر)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا دورہ کوئٹہ اور 29 اکتوبر کو طوفان اقصی کانفرنس کے تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے زیر اہتمام پارٹی کے رہنماء قبائلی شخصیت ملک حاجی محمد خان کاکڑ کے رہائش گاہ زیارت روڈ کچلاک قلعہ حاجی عیسی خان کاکڑ میں ورکرز کنونشن سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ،تحصیل کچلاک کے امیر مولوی خدائے دوست صوبائی رہنما الحاج عنایت اللہ بازئی،حاجی محمد قاسم خلجی،تحصیل ناظم عمومی مفتی عبیداللہ آغا،حاجی نعمت اللہ ملاخیل،مولوی محمد اشرف جان،حافظ سردار محمد، حاجی سازالدین کاکڑ، حاجی محمد عمر عادل، میزبان حاجی محمد خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان اقصیٰ کانفرنس اسرائیل اور امریکہ سے بغاوت کا نام ہے، تحصیل کچلاک سے بڑا قافلہ کانفرنس میں شریک ہوگا، کنونشن میں نظامت کے فرائض عبیداللہ ناصر نے سرانجام دئیے ممتاز علماء کرام مولوی محمد ہاشم،مولوی محمد شفیع، حافظ شہاب الدین، مفتی سعیداللہ، قاری محمد سلیم،مولوی جمیل احمد، حاجی غازی کاکا بازئی، مولوی پیر محمد، مولوی عبداللہ، حاجی محمد علی ملازئی،حاجی فیض محمد داوی،ملک عبدالعلی دومڑ،یار محمد حقانی ودیگر کی شرکت انصارالاسلام کے دستہ،جمعیت طلباء اسلام کچلاک کے کنوینر فرید احمد،نواز خان کاکڑ د یگر ذمہ داران،جمعیت تحصیل کچلاک سوشل میڈیا سے وابستہ اراکین نے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے