تعلیم یافتہ، خوشحال، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خود کفیل بلوچستان ہمارا دعویٰ نہیں ہمارا وژن ہے، پرنس احمد علی احمدزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت،ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی پرنس احمد علی احمدزئی نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ، خوشحال، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خود کفیل بلوچستان ہمارا دعویٰ نہیں ہمارا وژن ہے۔ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مستقل روڈ میپ پر ایمانداری اور دیانتداری سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ نوجوان ہمارا بڑا سرمایہ ہے ان کو عہد نو کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے نگران صوبائی حکومت جامع حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے مسائل ان دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے صوبے کے تمام وسائل پر پہلا حق اس صوبے کا ہے۔ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان کے لیے نوجوانوں کو ہنرمندی اور عصر حاضر کی تعلیم کے ذریعے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کے لیے تیار کرنے کی ضرورت ہے آئی ٹی کے شعبوں کو۔نگران صوبائی حکومت خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ نوجوانوں کو اس ضمن میں ملک اور دنیا بھر میں پیدا ہونے والے کسی بھی موقع کو ضائع کر نہیں کرنا چاہیے نوجوان ہمارا قیمتی انسانی سرمایہ ہے اور ہمیں معاشی ترقی کے لیے نوجوانوں کی اہمیت کا بھی احساس ہے۔نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کے لیے روایتی شعبوں کو بھی بہتر بنانے اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے نوجوانوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وہ دور گرز گیا جب ایک کام سیکھ کے ساری عمر کام آنا تھا۔زمانے کے مطالبات بدل مسلسل بدل رہے ہیں اور ملازمتوں کے نوعیت بدل رہے ہیں اس کے مطابق نوجوانوں کے صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا اس کے لئے صنعت، تحقیق اور ہنرمندی کے فروغ کے اداروں کو وقت کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے