ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کے لئے حصول تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے،بلال احمد بڑیچ

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں مقامی فلاحی ادارے الصرط ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ کی تقریب منعقد کیا گیا تقریب میں اسکولوں کے طلباء و طالبات نے خوبصورت خاکے اور ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد حاصل کئے تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کو بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن بلال احمد بڑیچ نے کہاکہ استاد کا مقام بہت بلند ہے استاد ہی کی محنت اور لگن کی وجہ سے اچھا معاشرے تشکیل پاتا ہے استاد خود بادشاہ نہیں ہوتی مگر اپنے طلباء کو علم کے زریعے بنادیتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کے لئے حصول تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی الصرط ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے حاجی حسن حسرت اؤر دیگر نے کہا کہ اساتذہ کرام کی کوششوں سے طلباء وطالبات آعلی عہدوں پر فائز ہوکر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں جو کہ اساتذہ کرام کے لئے باعث فخر ہے جس ہم تمام اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے