کھیل انسان کی شخصیت کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،سیکرٹری اسپورٹس محمد اسحاق جمالی
خضدار (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری محکمہ اسپورٹس محمد اسحاق جمالی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان درا بلوچ چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی جنرل سیکرٹری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار ڈاکٹر محمد عمران میروانی سیکرٹری کرکٹ ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی عبدالمالک اچکزئی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خضدار محمد ہاشم مینگل نصیر احمد بزنجوچیئرمین کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ محمد خیر نے کہا ہے کہ کھیل انسان کی شخصیت کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیل کود سے انسان میں فرمان برداری تحمل مزاجی صبر اور قوت برداشت بڑھتی ہے اور انسان اتفاق رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے ہر کھیل کے اپنے قوائط و ضوابط ہوتے ہیں جوکہ کھلاڑی کو نظم و ضبط کا پابند بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح اسپورٹس کمپلیکس خضدار میں آل بلوچستان انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا افتتاحی ٹورنامنٹ کے اعزازی مہمان ممبران میونسپل کارپوریشن خضدار یاسر لانگو منیر احمد بلوچ رئیس شوکت ظہور احمد ڈویڑنل صدر جی ٹی اے عبدالحمید کاکا چیرمین چیئرمین ڈی سی اے خضدار علی احمد زہری انور راجا عرفان گنگو انور خلجی بابو ثناء اللہ تھے ڈی سی اے خضدار کے سرپرست اعلیٰ و منتظم ٹورنامنٹ نصیر احمد بزنجونے مہمانوں سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا مقبول جھالاوان نے سپاسنامہ پیش کیا سیکرٹری اسپورٹس نے گیند کو شاٹ لگا کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ڈی جی اسپورٹس نے آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ انٹر اسکول ٹورنامنٹ جھالاوان اکیڈمی اور خضدار اکیڈمی کے لئے پچز نیٹ اور جناح اسپورٹس کمپلیکس میں واک ٹریک بنانے کا اعلان کیا سیکرٹری اسپورٹس نے ڈی سی اے خضدار کے سرپرست اعلیٰ نصیر احمد بزنجو اور انکے مینجمنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت اسٹیڈیم کو اس طرح دیکھ بال کی تعریف کی سیکرٹری اسپورٹس نے ہرممکن تعاون اور نئے پی ایس ڈی پی میں فلڈ لائٹ کی بھر پور کوشش کی یقین دھانی کرائی۔چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرکٹ ہمارے لئے معروف کھیل ہے جوان نسل جنون کی حدتک کھیلوں سے لگاؤ رکھتے ہیں ہم سب کی ذمی داری بنتی ہے کہ نوجوان نسل کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں جن سے ان کا مستقبل محفوظ ہوں اور ملکی اور بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے کر وہ اپنے علاقے صوبے و ملک کانام روشن کریں اس وقت ہمیں مختلف معاشرتی برائیوں کا سامنا ہے خاص کر اپنی نوجوان نسل کو منشیات جیسی ناسور سے کس دور رکھنا ہے یہ ہمارے لئے سنگین چیلنج ہیں اس چیلنج کو ہم اس وقت سرکرسکیں گے جب ہمارے کھیل کے میدان آباد ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ جناح اسپورٹس کمپلیکس خضدار چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری جام کمال عالیانی آغا شکیل درانی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔