کھڈکوچہ، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر1،شخص کو قتل کردیا

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) لیویز تھانہ کھڈکوچہ کے علاقہ شکاری اسٹاپ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے مقتول کی شناخت محمد اسلام پرکانی کے نام سے ہوئی ہے.ایس ایچ او لیویز تھانہ کھڈکوچہ اوس خان شاہوانی کے مطابق مقتول اپنے اہل عیال باپ بھائیوں کے ساتھ رہائش پزیر تھا ملزمان نے واردات سے قبل گھر میں موجود کمروں کو باہر سے کنڈی لگانے کے بعد مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے لیویز کو مقتول کی بیوی نیبتایا کہ میرا شوہر اپنے کمرے میں موجود تھا اور سو رہا تھا کہ آدھی رات کو دو مسلح افراد دیوار پلانگ کر داخل ہوگئے اور فائرنگ کرکے میرے شوہرکو قتل کردیا لیویز نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے