کوئی بھی غیرملکی اگرپاکستان آئے گا تووہ پاسپورٹ لے کرآئے گا، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی غیرملکی اگرپاکستان آئے گا تووہ پاسپورٹ لے کر آئے گا، غیرقانونی مقیم افراد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غیر ملکی اگر پاکستان آئے گا تو وہ پاسپورٹ لے کر آئے گا، اس معاملے پر کوئی سفارتی مداخلت نہیں ہوئی، کوئی بھی ملک ہو وہ اس معاملے میں حساس ہوتا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ غیر قانونی مقیم افراد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بڑھائی جائے گی۔ جس پر نگراں وزیرداخلہ نے جواب دیا کہ اس وقت ایسی کوئی تجویز نہیں ہے، اگر کوئی تجویز آتی ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے