شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،عدالت نے پولیس کے گواہ کا بیان قلمبند کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،عدالت نے پولیس کے گواہ کا بیان قلمبند کرلیا۔بدھ کوسیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VIIکی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، دوران سماعت شہید صحافی کے اہل خانہ کی جانب سے کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ اور سرکاری وکیل عزیز اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ کی پیروی کی جبکہ پولیس کے گواہ نے بھی معزز عدالت کے رو برو کیس سے متعلق اپنا بیان قلمبند کرایا جس پر وکلاء کی جانب سے جراح کی گئی، جراح مکمل ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VIIنے آئندہ سماعت پر پولیس کے دوسرے گواہ کواپنا بیان قلمبندان کرانے کیلئے طلب کر کے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے