سپیکر راجہ پرویز اشرف سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپیکر راجہ پرویز اشرف اور نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آج (بدھ) کواسلام آباد میں ایک ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے آئندہ عام انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔سپیکر نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔