سردار سربلند جوگیزئی سے شریف خان خلجی، ظفر اللہ پیرزادہ کی ملاقات،کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شریف خان خلجی، ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات ظفر اللہ پیرزادہ کی ملاقات،کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شریف خان خلجی، ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات ظفر اللہ پیرزادہ،علماء ونگ کے صدر مولوی جمال کاکڑ، سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدر شہزادہ خان کاکڑ کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر ملک عیسیٰ ملازئی، پیپلز یوتھ کے رابطہ سیکرٹری طیب بلوچ، پی ایس ایف کے فنانس سیکرٹری عمران لانگو اور میر نجیب جتک نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی امور،سیاسی صورتحال،کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کو بلدیاتی انتخابات مہم اور اپنی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔