بلو چستان نیشنل پارٹی صوبے کی سب سے بڑی نمائندہ قومی جمہوری جماعت ہے،غلام نبی مری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے سرکر دہ رہنماء شہید نواب امان اللہ خان زہری کے فرزند میر ریاض احمد زہری کی 14ویں بر سی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کلی دیبہ میں ٹکری احمد ریاض رئیسانی کی رہائشگا ہ پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شہید رہنماء کی تصویر سے کروائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری تھے،شہداء کی عظیم قر بانیوں کے احترام اور انہیں خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے دو منٹ کھڑے ہو کر خا موشی اختیار کی۔ تعزیتی ریفر نس سے خطاب کر تے ہوئے پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری، ضلعی جنر ل سیکر ٹری میر جمال لانگو، ضلعی ڈپٹی سیکر ٹر جنرل ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انسانی حقوق کے سیکر ٹری پرنس رزاق بلوچ، رضا جان شاہیزئی، ماسٹر عبد العلیم بہتاب، میر عبد الحئی کیا زئی، میر ظافران مینگل، محمد اسحاق رئیسانی، محمد انور سمالانی، ریحان بلوچ اور میر وائس مینگل نے بلوچ قومی تحریک کی خاطر شہید نواب نورروز خان اور انکے خاندان کی نا قابل فراموش اور لا زوال جدو جہد اور قر بانیوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ اس خاندان کا قومی تحریک میں ایک اہم کردار ہے اور انکی قر بانیوں کے بغیر قومی تحریک ہر گز نا مکمل ہو گی، شہداء کے مشن، فکر و خیال، نظریات و افکار کو فروخت دینے کے لئے جدو جہد کو آگے بڑھا نے میں یہاں کے نواجوانان اپنے کر دار ادا کر تے ہوئے شعوری و فکری سیا سی جدو جہد کو تقویت دے۔ انہوں نے کہاکہ آج بلوچ قوم اور بلو چستان سر زمین کے سائل وساحل پر عالمی قوتوں کی نظریں مرکوز اور انکی جا ری رسہ کشی، تضاداد، کشمکش سے اس خطے میں بلوچ قوم کی شناخت و وجود، بقاء و سلامتی کی تشخص کو خطرات در پیش ہیں چونکہ عالمی قوتوں اور حکمرانوں کی نظریں یہاں کے وسائل کی بے دریغ لوٹ کسوٹ پر مرکوز ہیں اور انہیں بلوچوں کی تر قی و خوشحالی فلا ح و بہود سے کوئی سروکار نہیں ہے اور وہ بلو چ وطن کو میدان جنگ بنا کر یہاں پر دہشتگردی، مذہبی منافرت، فرقہ واریت، بنیا دی پرستی، مذہبی جنونیت، فرسودہ قبائلی نظام کو تقویت دیکر بلوچ قومی ریاست کی تشخیص، قومی جمہوری، سوال اور حقوق کی مو ثر آوازکو زیر کر نے اور اصل مثائل کی توجہ ہٹھانے کی تو سیع پسنددانہ، آمرانہ اور غیر جمہوری روش کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس وقت قومی تحریک کی مو ثر سیا سی جمہوری آواز بی این پی اور سر دار اختر جان مینگل کے خلاف مختلف محاذ کھول دیئے گئے ہیں تاکہ بلو چستان کے وسائل پر جا ری لوٹ کسوٹ کی پالیسیوں کو ظلم وجبر، انتظامی حقوق کی پا مالیوں، جبری گمشدگیوں، قتل و غارت گیری کے برقرار رکھا جا سکے لیکن بی این پی سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں اس وقت صوبے کی سب سے بڑی نمائندہ قومی جمہوری جماعت ہے جسے یہاں کے عوام کی مکمل حمایت اور تائید حاصل ہے اور وہ تمام سازشوں کو ناکام بنا نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔