آج مسلمانان عالم کو کسی بھی احساس محرومی میں مبتلاہوئے بغیر اسلامی تہذیب کی سچائی ودیانت پر ڈٹ جاناچاہئے، ڈاکٹرحمیرا طارق
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی لاہور کا اجتماع ارکان کا انعقاد ہواجس میں اراکین سے خطاب کرتےہوۓ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق نے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اس کی اپنی تہذیب اور اپنی ثقافت ہے جو دنیا کی ساری تہذیبوں اور ثقافتوں سے منفرد اور ممتاز حیثیت کی حامل ہے۔آج مسلمانان عالم کو کسی بھی احساس محرومی میں مبتلاہوئے بغیر اسلامی تہذیب کی سچائی ودیانت پر ڈٹ جاناچاہئےذہن اسلامی تہذیب سےمضبوط ہونےسے خیالات راسخ ہوتے ہیں جس کی وجہ سےزندگی ایک ترتیب سےچلتی ہےتب انسان ثابت قدمی سے چلتاہے اوراستقامت نصیب ہوتی ہےخاندان اورمعاشرہ مضبوط ہوتاہے ۔
ہمیں اسلامی تہذیب پرفخرکرتےہوۓ اسلامی نظام کوقائم کرنےکی کوشش کرناہوگی انہوں نے مزید کہاکہ آج نہتےفلسطینی عوام پرہونےوالےظلم پر تام نہاد مہذب دنیا نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں انسانی حقوق کی چمپئن اور مہذب کہلانے والی امریکہ و یورپ کی ریاستیں اس ظلم میں مکمل تعاون کر رہی ہیں۔ غزہ کا محاصرہ عشروں سے جاری ہے۔گزشتہ چند ماہ میں اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے بار ہا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اورمسلمانوں پربدترین مظالم ڈھائے فلسطینی گھر مسمار اور انھیں بے گھر کر د یاہے ایسے میں فلسطینیوں کی مراحمت نے اس اہم مسئلے کو زندگی بخشی ہے۔
اسرائیل مسلسل شہری آبادی جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد کونشانہ بناۓ ہوۓ ہے ان حالات میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مسئلہ فلسطین پر روز اول سے موقف واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطینی ر یاست کی بحالی لازمی ہےحالیہ صورت حال میں اسلامی ممالک اور خاص پاکستان فلسطین عوام اور مجاہدین کو بھرپور اخلاقی، سفارتی حمایت اور امدادکی یقین دہانی کرواۓاہل اسلام دنیابھرمیں صیہونی مصنوعات کابائیکاٹ کریں دنیامنافقانہ روش ترک کرکےاسرائیل کےظلم وجبرکوروکنےکےلیئےموثراقدامات کرے۔