کیسکوکی بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف کارروائی،308 کنکشنزمنقطع جبکہ53شنٹ میٹروں کو اُتاردئیے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے اور کیسکوٹیمیں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ریکوری کے علاوہ بجلی چوروں کے کنکشنز بھی بلاتفریق منقطع کررہی ہیں۔اس سلسلے میں منگل کے روز صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئیں اوراس دوران کوئٹہ شہرمیں مغربی بائی پاس کے علاقہ میں ایک واٹرسپلائی اسکیم ٹیمپرنگ میں ملوث پایاگیا جن سے ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ 60ہزارروپے جرمانہ وصول کیا گیا۔اس کے علاوہ کوئٹہ میں فیصل ٹاون، ہزارگنجی،کچلاک، جناح ٹاون،مشن روڈ، کاسی روڈ، کلی شمبوزئی، حاجی غیبی روڈکے علاقوں سے53 شنٹ اورٹیمپرڈمیٹروں کو اُتاردئیے گئے۔علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 63کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔اسی طرح کیسکولورالائی سرکل کے مختلف علاقوں کارروائی کے دوران زیارت سے ایک غیرقانونی ٹرانسفارمراُتارنے کے علاوہ 38نادہندگان کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے نیز سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران سے بقایاجات کی مدمیں 21لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں ایک ٓلاکھ72ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔کیسکوپشین سرکل میں کارروائی کے دوران چمن اور خانوزئی سے نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرز بلوں کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے اس کے علاوہ بلوں کی عدم ادائیگی پر نادہندگان 33کنکشنز منقطع کردئیے نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے 45لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ15ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔سی طرح مکران سرکل میں بھی کارروائی کے دوران نادہندگان کے29کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 14 لاکھ روپے کی ریکوری نیزڈٹیکشن کی مدمیں 95 ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران کانک، پنجپائی کے علاقوں سے نادہندہ زرعی صارفین کے 5ٹرانسفارمرعدم ادا ئیگی پراُتاردئیے۔اس کے علاوہ خضدار قلات، مستونگ، نوشکی اورنوکنڈی میں 15ٹرانسفارمروں سے 11KVجمپرزکاٹ کر بجلی منقطع کردی نیز کارروائی کے دوران104نادہندگان کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔ اس کے علاوہ کارروائی کے دوران نادہندگان سے ریکوری کی مدمیں 22لاکھ روپے اور ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ30ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں بھی کارروائی کے دوران نادہندگان کے41کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے نیز نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 32لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ65ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں اور تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے