کراچی، قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے جس نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کروایا۔ گرفتار دہشت گرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزم نے تفتیش میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہےملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے جیل سے نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا ہے۔ 16 رمضان 22 جون 2016 کو تقریباً 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی اور سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے