کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینگے کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،میر اعجاز خان سنجرانی

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر و بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینگے کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجرانی ہاؤس نوکنڈی میں قبائلی عمائدین،بلدیاتی نمائندوں،خان پینل اور بی اے پی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں نوکنڈی کے لوگوں کو ہرحوالیسے نظر انداز رکھا گیا لیکن الحمداللہ بغیر اقتدار کے علاقے لوگوں کی بنیادی سہولیات سمیت روزگار فراہم کئے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے دور دراز علاقوں میں سولر انرجی کٹس،ابنوشی کی اسکیمات سمیت بنیادی مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کی ترقی و خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ جسطرح عوام نے بلدیاتی الیکشن میں ہمارے پینل اور پارٹی پہ اعتماد کرکے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی انکے مشکور و ممنون ہوں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ضلع چاغی کے عوام نے اپنی خدمت کا موقع دیا تو کسی کو مایوس نہیں کرینگے بلکہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاکر ضلع چاغی کے عوام کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ ضلع چاغی کا نقشہ بدل کر رکھ دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے