ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت کوئٹہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت کوئٹہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور کاکڑ چاروں اسسٹنٹ کمشنرز، پولٹری ایسوسی ایشن۔ بیف اور مٹن ایسوسی ایشن، تندور ایسوسی ایشن، پرچون، ہولسیلرز اور محکمہ انڈسٹری لائیو سٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس کو اشیاء خوردنوش کی حالیہ قیمتوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تیل کی قیمتیں کم ہونے کے پیش نظر تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ محترک ہیں تاکہ عوام کو تیل کے قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچا جاسکے۔اشیاء خوردنوش میں روٹی، بڑا گوشت،چھوٹا گوشت، چکن، دالیں، وغیرہ کی قیمتوں میں 2 دن کے اندر کمی لائی جائیگی۔ جسکا فائدہ براراست عوام کو پہنچے گا۔اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر مناسب قیمتیں مقررہ کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے