پولیو ایک متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، میر دانش لانگو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر برائے اریگیشن میر دانش لانگو نے پولیو مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو ایک متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کے وائرس کے چند ایک کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کا سبب بنتا ہے اور اس فالج کا حملہ مستقل ہوتا ہے۔ اس مزص کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعال ہے۔اس وقت دنیا بھر میں پاکستان ان چند بد قسمت ممالک میں شامل ہیں جہاں پولیو وائرس آج بھی موجود ہے اور اس نے بچوں کی صحت اور تندرستی کو مسلسل خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام ملک بھر میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہونے والی کوششوں کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہوا ہے کہ ا?ج پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں 99 فی صد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔سال بھر کے دوران پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام پولیو کے خاتمے کی اعلیٰ معیار کی مہمات کا انعقاد کرتا ہے جن کا مقصد قومی سطح پر پانچ سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی ممکن بنانا ہوتا ہے۔ ان مہمات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ملک بھر میں پولیو ورکرز کام کرتے ہیں یہ ورکرز ہر گھر تک پہنچ کے پانچ سال کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویک پہ انسداد پولیو کے قطرے پلاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، پولیو کے خاتمے کا پروگرام حساس ترین نگرانی میں انجام دیا جاتا ہے تاکہ پولیو وائرس کے انتقال اور پھیلاؤ کے عمل پر کڑی نظر رکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ ابلاغ عامہ اور سوشل موبلائزیشن کی مدد سے پولیو کی بیماری کے خلاف ویکسین کے استعمال کی حوصلہ افزائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ اس موزی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے