نگران حکومت صوبے کی عوام کا صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر دیرینہ مطالبے حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، سردار اعجاز جعفر

تونسہ شریف(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای وبہبود آبادی سردار اعجاز احمد خان جعفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت بلوچستان صوبے کی عوام کا صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر دیرینہ مطالبے حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات انہوں نیخواجہ مدثر محمود،گدی نشین روزہ خواجہ شاہ سلیمان تونسوی،خواجہ عطا اللہ،خواجہ عبدالمناف سلیمانی اور تونسہ شریف میں آباد جعفر برداری کی وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی مزید کہا کہ نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ترقی پسند، غریب پرور اور عمدہ انسان ہیں ان کی بھرپور کوشش ہے کہ اس مختصر مدت میں عوام کے امنگوں پر پورا اترے اس لیے وہ عوام کی خدمت، فلاح وبہبود کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں. نگران صوبائی وزیر سردار اعجاز احمد خان جعفر نے کہا ہے کہ نگران کابینہ وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں عوام الناس کی بنیادی مسائل صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر اسی نوع کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں. انہوں نے اس امر کا ادعا کیا کہ نگران کابینہ کے ممبران عوام الناس کی خدمت اور فلاح وبہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ نگران کابینہ کو عوام الناس کے تمام مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور وہ ان کے مسائل کا احساس رکھتا ہے.نگران حکومت تمام مسائل جو صحت عامہ، تعلیم اور روزگار سے متعلق ہے ان کے حل کرنے میں کوئی دیر نہیں کرے گی اور تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں. صوبائی وزیر نے اس بات کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کا مجھ پر اعتماد ہے اور میرا انتھک کوشش ہے کہ عوام کی خوابوں کو عملی جامع پہنا سکوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے