فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں بائیو سیفٹی کیبنٹ اور کوباس لگائے، ڈاکٹر آصف شاہوانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) منیجر صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہاہے کہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کی معاونت سے بائیو سیفٹی کیبنٹ اور کوباس لگائے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں بائیو سیفٹی کیبنٹ اور کوباس لگانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بائیو سیفٹی کیبنٹ (BSCs) ایک قسم کے بائیو کنٹینمنٹ آلات ہیں جو لیبارٹریوں میں کام کرنے والے عملے کو ماحولیاتی اور مصنوعات کی حفاظت فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بائیو سیفٹی کیبنٹ کا بنیادی مقصد لیبارٹری میں کام کرنے والے عملے اور آس پاس کے ماحول کو پیتھوجینز سے بچانے کے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرنا ہے تمام ایگزاسٹ ہوا HEPA فلٹرڈ ہے کیونکہ یہ بائیو سیفٹی کیبنٹ سے باہر نکلتی ہے نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس کو ہٹاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بائیو سیفٹی کیبنٹ لیبارٹری میں کام کیے جانے والے مواد کے کوالٹی کنٹرول کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف مختلف تشخیصی ٹیسٹ کا معیار بہتر ہوگا بلکہ فاطمہ جناح ہسپتال کی لیبارٹری کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔