عجلت میں اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات میں خدشات و تحفظات ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،حاجی عطاء محمد بنگلزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی صدارت میں نیشنل پارٹی کے سنئیر دوستوں کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی صوبائی کابینہ و ورکنک کمیٹی ضلعی کابینہ تمام تحصیل کابینہ یونٹ سیکرٹریز اور سنئیر دوست موجود تھے۔اجلاس کا ایجنڈا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مرتب تھا۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز و مشاورت ہوئی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہا کہ عجلت میں اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات میں خدشات و تحفظات ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی بھرپور حصہ لےگی۔اور کسی کو عوام کے حق پر قدغن لگانے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں بہت مشکلات ہے۔جہاں ووٹر اور امیدواروں دونوں پریشان ہے۔اور تاحال انتخابی فہرستیں بھی فراہم نہیں کیے جارہے ہیں۔جو مذید پیچیدگیاں پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھائے تاکہ عوام کو سمجھنے اور انتخابی مواد میسر ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گے۔عوام کا رجحان نیشنل پارٹی کی طرف ہے۔اور بلدیاتی و عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔اجلاس میں پارلیمانی بورڈ سمیت دیگر اہم کمیٹیاں بھی بنائی گئ۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر یونس بلوچ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ فریدہ بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی ظفر بلوچ خدائے رحیم لہڑی محمود رند ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نصراللہ شاہوانی عارف کرد رحمت اللہ محمد حسنی اختر لانگو ڈاکٹر رمضان ہزارہ ثناء اللہ کھیازئی آغا زہن شاہ آصف جان مسیح درشن کمار بگٹی حاجی لونگ بلوچ میر غفار قمبرانی ملک روزی شاہ ملک عبدالرحمن بنگلزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔