جامعہ کراچی کے باتھ روم سے طالب علم کی لاش برآمد

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ کراچی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم نہاتے ہوئے گرنےاور پھر سر پر چوٹ لگنے سے انتقال کرگیا۔جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم صبح نہانے گیا تھا، شام تک واش روم نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو طالب علم کو مردہ پایا گیا۔طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔ شام 7 سے 8 بجےکےدرمیان طالب علم کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، بظاہر دیکھنے سے لاش پر نشانا ت نہیں تھے۔پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں طالب علم مختار کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالب علم نہاتے ہوئے باتھ روم میں گرگیا،گرنے سے مختار کو سر پر چوٹ آئی جو موت کا سبب بنی۔مختار کو بروقت طبی امداد ملتی تو بچایا جاسکتا تھا ان کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہیں، موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔طالب علم کے اہل خانہ لاش کو اسپتال سے آبائی گاؤں سوات کے لیے لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے